آوازوں والا کردار

تالیف حیدر کی یہ طویل کہانی لالٹین پر قسط وار شائع کی جا رہی ہے۔ یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو شہر کے بدبودار، بدوضع اور بدرنگ حصوں سے کی دردانگیز یاسیت سے اٹھ کر شہر کے نئے، خوشنما اور دل پذیر حصوں کے درمیان تجربے اور مشاہدے کا ایک پل تعمیر کر رہا ہے۔ اس کہانی کی یہ خاصیت ہے کہ اس میں کسی کردار یا جگہ کا نام نہیں لیا گیا ہے۔ لہذا اس کے واقعات کی تطبیق مختلف حالات اور واقعات پہ ہوتی ہے۔
اصل کردار کے متعلق بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ وہ کوئی انسان ہے، شہر ہے یا قوم۔
ایک انجانے کردار کے ذریعے کئی مختلف کرداروں کو کہانی کے بین السطور میں پرویا گیا ہے۔