جب ہم نے نیوز چینلز اور اخبارات میں منی بجٹ کی تفصیل پڑھی اور سُنی تو خود ہمارے ہاتھوں کے مینا، طوطے، سب اُڑ گئے اور پاپی پیٹ کے کُتے بھونکنے لگے کیونکہ ڈار صاحب نے سوائے جینے مرنے کے ہرشے پرٹیکس لگادیا تھا۔
19 نومبرکو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر نتیجہ پھر وہی۔ اِس مرحلے پرخاں صاحب کو اپنے آبائی حلقے عیسیٰ خیل میں بھی بدترین شکست کاسامنا کرنا پڑا اور تحریکِ انصاف 16 میں سے 15 نشستیں ہار گئی۔