Comments on: شارلی ایبدو پر حملے کے اثرات

By: humaira ashraf
یقینا ایک مثبت طرز فکر جسے تمام دنیا اور بالخصوص مسلمانوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ محبت اور جذبات پسندیدہ رویے ضرور ہیں لیکن جب تک وہ خود فرد کی  اپنی ذات تک محدود رہیں۔ اپنے خیالات جذبات اور محبت کو ہم جبرا جب بھی کسی پر لاگو کرنے کی کوشش کریں گے ہمیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اور ایسی صورت میں جب مزاحمت کار ہم سے کہیں زیادہ طاقتور اور وسائل کا حامل ہو تو نقصان بھی ہمیں ہی زیادہ اٹھانا پڑے گا۔ شارلی ایبدو کے واقعے پر جس بات نے مجھے سب سے زیادہ خوفزدہ کیا وہ یہی ہے کہ ہماری جذباتی محبت کے ہاتھوں لوگوں کے پاس سستی شہرت حاصل کرنے کا مجرب نسخہ ہاتھ آگیا ہے اور معاذاللہ  یہ سوچ ہی مجھے لرزا دینے کے لیے کافی ہے کہ دیگر لوگ بھی کہیں اسی طریقے کو اپناتے ہوئے شہرت ناموری یا مالی فوائد کے حصول کے لیے میرے نبی کے دامن پاکیزہ پر آزادی رائے کے نام پر اپنی آلودہ سوچ کی کیچڑ اڑائیں گے۔ نبی پاک سے محبت کا تقاضا تو یہ ہے کہ ہم ہر ایسے عمل میں محتاط رہیں جن سے ہمارے نبی کی تعلیمات اور ان کے کردار پر حرف آتا ہو۔ اور اس سوچ کی روشنی میں ہم سچائی رواداری محبت  خیال حسن سلوک میانہ روی، برداشت، حلم، بردباری، بلند اخلاقی سمیت تمام وہ پسندیدہ افعال پر عمل کریں جو نبی پاک کی عادات کا حصہ رہے۔ ہم دیگر ادیان، فرقوں اور منفرد و مختلف خیالات رکھنے والوں کو بھی اپنے درمیان جگہ دیں۔ میں حیران ہوتی ہوں کہ رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی سلول مدینے میں موجود ہے، تمام اہم مشاورتوں میں بھی شامل ہوتا ہے لیکن میرے نبی اس کے ارتداد یا کفر کا فتوی جاری نہیں کرتے۔ ہم بہت آرام سے اپنے علاوہ دیگر جماعتوں یا فرقوں پر کفر کی حد لگا دیتے ہیں۔ ہمارے خیال میں بالفرض اگر ہم بریلوی ہیں تو دیگر اہل تشیع دیوبندی وہابی  سلفی سب کافر ۔ اور یہی حال ان مذکورہ دیگر کا بھی ہے۔