youth-yell

یومِ پاکستان پر حکمرانوں سے
قائد اعظم کے پاکستان کو
تم نے دیوارِ شکستہ کر دیا
پہلے خوابوں کو نچایا شہر میں
پھر اُنہیں عہد گزشتہ کر دیا

تم نے ہر گھر سے ستارے نوچ کر
تیرگی کا آئینہ صیقل کیا
بے حسی کو عام کرنے کے لیے
اہل دل کو بھی وہاں پاگل کیا

تم نےکوٹھے پر بٹھا کر حُرمتیں
شیشہ ء تقدیر دھندلاکر دیا
اس طرح انسانیت کی در بدر
آدمی کو اور رسوا کر دیا

ہدیہ ءتبریک دوں کس کو اگر
"خوار ہوں صناع من جملہ جمیل”
اکثریت میں ہوں جس میں بھیڑیے
ہو نہ جینے کی جہاں کوئی سبیل

Leave a Reply