know as you go

جنوبی امریکہ کے ترقی پذیر ملک یوراگوئے کے صدر ہوزے موجیکا کو ہمارے صدور مملکت کے برعکس کسی بھی اتوار کو مونٹی بیڈیو کے ایک سڑک کنارے مکان کے لان میں ایک پرانی کرسی پر بیٹھے اخبار پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے صدر کے لیے مختص خصوصی مراعات یافتہ صدارتی محل میں رہنے سے انکار کر کے شہر میں اپنی بیوی کے 103452667مکان میں رہنے کو ترجیح دی۔ ہوزے موجیکا اپنی بارہ ہزار ڈالر پر مشتمل ماہانہ تنخواہ کا نوے فیصد فلاح عام پر خرچ کرتے ہیں، جبکہ دس فیصد کے ساتھ وہ اپنے معیار زندگی کو متوازن رکھے ہوئے ہیں۔ تنخواہ کا یہ حصہ سات سو پچہتر ڈالر کے قریب بنتا ہے جوکہ ملک کے ایک اوسط آمدن کے شہری کی ماہانہ آمدن کے برابر ہے۔ ان کے گھر کے دروازے پر دو پولیس اہلکار اور تین کتے حفاظت پر مامور ہیں۔ ہوزے نے ملکی قانون کے تحت دو برس قبل اپنی سالانہ آمدنی ظاہر کی تو وہ ایک ہزار آٹھ سو ڈالر سے ذیادہ نہیں تھی۔

موجیکا کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے سادہ طرز زندگی کو پسند کرتے رہے ہیں اور ملک کا سب سے نمایاں منصب رکھنے کے بعد بھی وہ اپنے اس طور زندگی پر قائم ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ کے پاس ذیادہ املاک نہیں ہیں تو ان املاک کی دیکھ ریکھ پر ضائع ہونے والا وقت اپنے آپ پر صرف کیا جا سکتا ہے۔

(Published in The Laaltain – Issue 6)

Leave a Reply