ہم تمہیں اورتمہارے فیصلوں کو منسوخ کرتے ہیں
تو تم نے!
ایک کٹورا تیل
اور سونے کے چند سکے
اب اس میز کو بھی خیرات کردئے
جس کے گرد بیٹھ کے
تمہارے ہی جیسے عیار تاجر
عورت کے حقوق کا فیصلہ کریں گے
تم !!
تم نے آج تک عورتوں
کو ریوڑ کے طرح رکھنے
اورگولیاں پھانک کے
آسودگی کے لمحات کو
برا بھلا گزارنے کے سوا کیا کیا ہے؟
اے آل سعود !!
تم مکارعادتوں کے غلام ہو
عورت کی عادت
سجدے اورطواف بیچنے کی عادت
سفید مچھیروں ک جوتے چاٹنے کی عادت
تمہاری عیارعادتوں کو
ہم !!
اپنے فیصلوں
اوراپنے حقوق کی گفتگوسے دھتکارتے
اورمنسوخ کرتے ہیں
ایک کٹورا تیل
اور سونے کے چند سکے
اب اس میز کو بھی خیرات کردئے
جس کے گرد بیٹھ کے
تمہارے ہی جیسے عیار تاجر
عورت کے حقوق کا فیصلہ کریں گے
تم !!
تم نے آج تک عورتوں
کو ریوڑ کے طرح رکھنے
اورگولیاں پھانک کے
آسودگی کے لمحات کو
برا بھلا گزارنے کے سوا کیا کیا ہے؟
اے آل سعود !!
تم مکارعادتوں کے غلام ہو
عورت کی عادت
سجدے اورطواف بیچنے کی عادت
سفید مچھیروں ک جوتے چاٹنے کی عادت
تمہاری عیارعادتوں کو
ہم !!
اپنے فیصلوں
اوراپنے حقوق کی گفتگوسے دھتکارتے
اورمنسوخ کرتے ہیں
Image: Shirin Neshat