ہمیں کروٹ بدلنے کی مہلت بھی نہیں ملتی
وقت تشدد کی چوکڑی بھرتا ہوا
ہمارے بیچوں بیچ سے نکل جاتا ہے
کبھی ہمارے دو ٹکڑے کرتا ہوا
کبھی ہمیں گھسیٹتا ہوا
کسی ایسی جگہ پھینک کر چلا جاتا ہے
جہاں ہم کبھی نہیں گئے
کبھی نہیں گئے
شاید ان خوابوں میں
جو ہمیشہ نیند سے چمٹے ہوئے ہیں
اور ہماری آنکھوں کو کھلنے نہیں دیتے
ہمیں کروٹ بدلنے کی مہلت بھی نہیں ملتی
ہمارے بیچوں بیچ سے نکل جاتا ہے
کبھی ہمارے دو ٹکڑے کرتا ہوا
کبھی ہمیں گھسیٹتا ہوا
کسی ایسی جگہ پھینک کر چلا جاتا ہے
جہاں ہم کبھی نہیں گئے
کبھی نہیں گئے
شاید ان خوابوں میں
جو ہمیشہ نیند سے چمٹے ہوئے ہیں
اور ہماری آنکھوں کو کھلنے نہیں دیتے
ہمیں کروٹ بدلنے کی مہلت بھی نہیں ملتی
Image: Daehyun Kim