ہمارے لیے صبح کے ہونٹ پر بددعا ہے
بددعا ہے
ہمارے لیے صبح کے ہونٹ پر بددعا ہے
گھروں میں اترتی اذانوں میں
حکم سزا ہے
سنو بددعا ہے
ہمارے لیے صبح کے ہونٹ پر بددعا ہے
سنو ہم نے شب بھر
اسے یاد رکھا
اندھیرے کی دیورار کے سرد سینے سے لگ کر
اسے اپنے دل کے افق سے صدا دی
کبھی اپنی سانسوں کے دکھ میں پکارا
دلاسوں کی دہلیز پر
ٹوٹے خوابوں کی دھجیاں
رات بھر جاگنے کا صلہ ہیں
سنو شہر والو
کہاں ہے ہمارے لہو کی بشارت
ہمارے پراسرار خوابوں کا موسم
جسے ہم نے بچوں کی پلکوں سے سینچا
جسے ماؤں کی التجاؤں سے مانگا
ہمارا مقدر
ہواؤں میں اڑتا ہوا
موت کا ذائقہ ہے
ہمارے لیے صبح کے ہونٹ پر بددعا ہے
گھروں میں اترتی اذانوں میں
حکم سزا ہے
سنو بددعا ہے
ہمارے لیے صبح کے ہونٹ پر بددعا ہے
سنو ہم نے شب بھر
اسے یاد رکھا
اندھیرے کی دیورار کے سرد سینے سے لگ کر
اسے اپنے دل کے افق سے صدا دی
کبھی اپنی سانسوں کے دکھ میں پکارا
دلاسوں کی دہلیز پر
ٹوٹے خوابوں کی دھجیاں
رات بھر جاگنے کا صلہ ہیں
سنو شہر والو
کہاں ہے ہمارے لہو کی بشارت
ہمارے پراسرار خوابوں کا موسم
جسے ہم نے بچوں کی پلکوں سے سینچا
جسے ماؤں کی التجاؤں سے مانگا
ہمارا مقدر
ہواؤں میں اڑتا ہوا
موت کا ذائقہ ہے