Laaltain

ہماری گلیوں میں قیامت بچے جنتی ہے

25 جون، 2017
Picture of سدرہ سحر عمران

سدرہ سحر عمران

ہم وہ تہمت ہیں جس کے پیروں نے دھوپ پہنی
اور۔۔۔ آنکھوں سے رات کا زنا ہوتے دیکھا
رات جو کسی دن کے نکاح میں تھی
سورج کے ہاتھوں قتل ہو گئی
ہمارے گناہ درختوں کی طرح اُ گتے ہیں
ہم ان کے سائے میں بیٹھ کر
عزت نام کے کھلونوں سے کھیلتے کھیلتے
ایک دن کوٹھوں میں بدل جائیں گے
اورہمارے بدبو دار جسموں سے
گورکنوں کی راتیں رنگین کرنے والے
آوارہ کتے۔۔۔
ہمیں وراثت میں اپنی عیاشیاں سونپ جائیں گے
حرمزادو! خُدا کے لئے
ہمیں بانجھ پن کی دعائیں دو ۔۔۔

Image: Patti Warashina

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *