[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]
ہرکولیس اور پاٹے خاں کی سرکس
[/vc_column_text][vc_column_text]
یہ بے ہنگم، بے ڈھب دنیا
ہر متناسب سوچ کو
پوجا کے پرشاد سے فربہ کر دیتی ہے
یا
تنگی کی چکی سے
وہ خوراک کھلاتی ہے
سوچ کی آنکھیں دھنس جاتی ہیں
کان لٹک جاتے ہیں
ہر متناسب سوچ کو
پوجا کے پرشاد سے فربہ کر دیتی ہے
یا
تنگی کی چکی سے
وہ خوراک کھلاتی ہے
سوچ کی آنکھیں دھنس جاتی ہیں
کان لٹک جاتے ہیں
کسی سڈول خیال کو
محبوبہ نہیں ملتی
حاسد بھول بھلیاں اسے
جواں ہونے سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہیں
محبوبہ نہیں ملتی
حاسد بھول بھلیاں اسے
جواں ہونے سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہیں
ہرکولیس اور پاٹے خان کی
سرکس سے بچ کر
خالص دانش کے رستے پر
جوگنگ کرنے والا
سر کی رگ بھٹنے سے
راہی ءِ ملکِ عدم ہوا
سرکس سے بچ کر
خالص دانش کے رستے پر
جوگنگ کرنے والا
سر کی رگ بھٹنے سے
راہی ءِ ملکِ عدم ہوا
بس اک شعبدہ باز ہے
جب وہ ہاتھ کی اک جنبش سے
بطنِ ہوا سے
سکہ پیدا کرتا ہے
تو بے ہنگم، بے ڈھب دنیا
تالیاں پیٹتے پیٹتے
ہاتھ سُجا لیتی ہے
جب وہ ہاتھ کی اک جنبش سے
بطنِ ہوا سے
سکہ پیدا کرتا ہے
تو بے ہنگم، بے ڈھب دنیا
تالیاں پیٹتے پیٹتے
ہاتھ سُجا لیتی ہے
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]
Leave a Reply