خدا کا شکر ہے اب کام اچھا چل رہا ہے
جس جگہ ہم لوگ بیٹھے ہیں،
جہاں اب کارخانہ ہے،
یہاں دس سال پہلے تک فقط اک جھونپڑی سی تھی
بڑا مشکل گزارہ تھا !
مرا بیٹا تھا یا میں تھا،
جو دن بھر اونگھتے اخبار پڑھتے
آمریت تھی کہ جس کو گالیاں دیتے ہمارا وقت کٹتا تھا،
یہاں اب تیس کاریگر ہیں لیکن سر کھجانے کی ہمیں فرصت نہیں ملتی
سنائیں اب یہاں جمہوریت کا راج ہے یا آمریت۔۔۔۔۔۔۔
خیر چھوڑیں ! کام کی کچھ بات کرتے ہیں
ابھی ہفتہ ہوا باہر سے بھی میں نے مشینیں کچھ منگائی ہیں
مجھے لگتا ہے اب شفٹیں لگانا بھی ضروری ہو گیا ہے
کام بڑھتا جا رہا ہے
شکر ہے اس ذات کا اور مہربانی ہے حکومت کی
ابھی تو پچھلا آرڈر بھی مکمل ہو نہ پایا تھا،
کہ پھر کل شام کوہی ایک سو پچیس تابوتوں کا آرڈر مل گیا ہے!!!!

Leave a Reply