Laaltain

پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے سے ناظمِ جمعیت کی ھدایت پر "لالٹین" کے شمارے اٹھوا دیے گئے

30 مارچ، 2013
ہفتہ ۳۰ مارچ کو پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ کتاب میلے کے آخری دن روشنفکر نوجوانوں کی آواز ماہنامہ “لالٹین” کو اسٹالز سے اٹھوا دئیے جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
یونیورسٹی میں جملہ نصابی و ھم نصابی سرگرمیوں پر گزشتہ تین دہائیوں سے غیر جمہوری انداز سے قابض طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ، مقامی نظامت کے عہدے پر فائز ایک کارکن نعمان ظفر نے لالٹین کے مشمولات کو جمعیت کے لیے ناپسندیدہ اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے لالٹین کے تقسیم کار پر زور دیا کہ جمعیت میگزین کو کتاب میلے پر فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ لہٰذہ اس مواد کو یونیورسٹی کے قارئین اور خریداروں تک پہنچانے کی کوئی کوشش نہ کی جائے۔
یونیورسٹی طلبہ نے جمعیت کے اس اقدام کو معلومات تک آزادانہ رسائی، آزادئ اظہار اور متبادل آراء کی گنجائشوں پر حملہ کرنے کی دیرینہ جمعیتی روایت کا تسلسل قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

One Response

  1. kui bi nahi chahta k gandi or ghaleez soch walon k magzine universities me ho, hum pure islami muashra chahte hain, be haya or kan*** muashra nahi chahte

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *