خیبرپختونخواہ جوڈیشل اکیڈمی میں ایشیاء کے پہلے اور دنیا کے چوتھے انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ جوڈیشل سٹڈیز کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے6ستمبر کو کیا۔ انسٹی ٹیوٹ ججز سمیت انصاف فراہم کرنے والے تمام عہدیداران کی تربیت کے فرائض سر انجام دے گا۔
اس تربیت کا مقصد ملک میں عدالتی نظام سے وابستہ افراد کو عالمی معیار کے مطابق انصاف کی فراہمی کے قابل بنانا ہے۔
افتاحی تقریب میں خیبرپختونخواہ بارایسوسی ایشن کے عہدیداران اورمقامی وصوبائی عدلیہ کے ججز نے بھی شرکت کی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے اس ادارے کے قیام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے اس کی منظوری کو ایک اہم کامیابی قرار دیا۔
انسٹیٹیوٹ میں ججز کے علاوہ وکلاء، پروبیشن آفیسرز، پراسیکیوٹرز اور پبلک انفارمیشن آفیسرز کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس تربیت کا مقصد ملک میں عدالتی نظام سے وابستہ افراد کو عالمی معیار کے مطابق انصاف کی فراہمی کے قابل بنانا ہے۔ چیف جسٹس خیبر پختونخواہ مظہر عالم کا کہنا تھا کہ اس ادارے سے قانون کے پیشے سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور بار اور بنچ میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply