سندھ اور پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں تدریسی معیار اور تعاون میں اضافہ کے لئے کنسورشیم قائم کیا گیا ہے۔ کنسورشیم میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور، کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی وہاڑی اور غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔
کنسورشیم سماجی و انسانی علوم کے شعبوں میں مختلف ملکی و غیر ملکی تنظیموں کے تعاوم سے تدریس، تحقیق اور اساتذہ کے تبادلہ جیسے امور کی انجام دہی کے لئے قائم کیا گیا ہے تاکہ پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔ متعلقہ یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور طلبہ حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ پاکستانی تعلیمی اداروں میں تدریسی اشتراک کی مثالیں بہت کم ہیں، طلبہ کے مطابق اس کنسورشیم سے مختلف ثقافتوں اور پس منظر کے حامل طلبہ کو قریب انے اور ایک دوسرے کے مسائل سے آگاہ ہونے میں مدد ملے گی۔