تم مجھ پر حرفِ آخر کی طرح نازل ہوئے ہو
تم سے پہلے کی اتری کتابوں، صحیفوں
میں رد و بدل کی گنجائش نے
ان کے سچ کو جھوٹ سے ملا دیا ہے
اور تمہارے سچ نے میرے جسم پر لکیر کھینچ کر
اسے پتھر کا بنا دیا ہے!
کومل راجہ
کومل راجہ کا تعلق پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے ہاجرہ پونچھ سے ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے اطلاقی نفسیات میں ایم فل کر چکی ہیں۔ آج کل میکسی میلین یونیورسٹی میونخ سے علم بشریات میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ انسانی ذہن اور وجود کی گتھیاں آپ کو الجھائے رکھتی ہیں۔