Laaltain

پاکستان میں میڈیا لٹریسی کی ضروت

12 جولائی، 2012
میڈیا گیٹ سکینڈل کے بعد میڈیا پر عوام کا اعتبار سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ٹاک شو کی منظرِعام پر آنے والی ویڈیوکے ذریعے پہلی بار ایک عام پاکستانی نے دیکھا کہ پردے کے پیچھے کیا ہوتا ہے اور اصل میں عوام کو دکھائی جانے والی “حقیقت “کتنی میک اپ زدہ ہوتی ہے۔ابھی تو کافی واویلہ ہیلیکن پاکستانی عوام کا حافظہ بہت کمزور ہے۔جلد ہی میڈیا پر عوام کااندھا اعتماد پھر بحال ہو جائے گا۔اورٹی وی اینکرزکی شکل میں یہ نام نہاد تجزیہ نگار سادہ لوح عوام کو پھر سے بیوقوف بنا کر اپنے مقاصد پورے کرنے میں لگے رہیں گے۔مضبوط جمہوریت کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم خود کو بدلیں اور میڈیا کے بیانات کو تنقیدی انداز میں دیکھنا سیکھیں تا کہ ہم حقیقت اور بیان میں تفریق کر کے اپنا نقطہ نظر تشکیل دیں۔میڈیا کے بیانات کو تنقیدی انداز میں دیکھنے کی یہ قابلیت میڈیا لٹریسی کہلاتی ہے۔میڈیا لٹریسی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں بنے بنائے جواب دئیے جائیں، اسکا مطلب یہ ہے کہ ہم صحیح سوال پوچھنا جانتے ہوں۔

>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *