جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کی جدوجہد پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے ایک مثال بن کر سامنے آئی ہے۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کی جمہوری آزادیوں، اختلاف رائے، آزادی اظہار رائے اور ہندوستانی سیکولرازم کے دفاع کے لیے جاری جدوجہد سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے پاکستان کی بائیں بازو کی ترقی پسند اور روشن خیال طلبہ تنظیموں کی جانب سے مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جے این یو کے طلبہ گزشتہ کئی روز مبینہ طور پر ہندوستان مخالف نعرے لگانے کے باعث ریاستی عتاب کا شکار ہیں۔ حکومتی کارروائیوں کے دوران بعض طلبہ کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ جے این یو طلبہ کی جانب سے ان ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے جو رفتہ رفتہ ہندوستان میں سیکولر قوم پرستی اور ہند توا مخالف تحریکوں کی ایک منظم جدوجہد کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ پروگریسو یوتھ الائنس، (PYA)، جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) اور دوسری ترقی پسند طلبہ تنظیموں سے وابستہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور کارکنان نے اس حوالے سے مظاہرے کیے۔ پروگریسو یوتھ الائنس کی اجازت سے ان مظاہروں کی تصاویر لالٹین کے قارئین کے لیے شائع کی جا رہی ہیں۔
ملتان

حیدرآباد میں پروگریسو یوتھ الائنس کے اراکین کا مظاہرہ
جے این یو طلبہ کی حمایت کوئٹہ میں بھی موجود ہے
“کنہیا کمار کو رہا کرو” فیصل آبادی طلبہ کا مطالبہ
راولا کوٹ(کشمیر)؛ نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ کا مظاہرہ
جے این یو طلبہ کے حق میں مظفر آباد (کشمیر) سے اٹھنے والی نوجوان آوازیں
طلبہ جدوجہد کی حمایت پشاور میں