وہ ایک پُل تھا
جہاں ملا تھا
میں آخری بار تم سے جاناں
مجھے ہمیشہ کی طرح
پُل کے اس اور جانا تھا میں جدھر سے
ندی کو جاتے ہوئے نہاروں
مگر تمہیں عادتاً زیادہ پسند پُل کا وہ حصّہ آیا
جدھر سے تم ڈوبتے ہوئے
آفتاب کو دیکھ سکتی تھی
وہیں پے ڈوبی تھی اپنے رشتے کی آخری نبض
وہ ایک پل جو
ملا رہا تھا
ندی کے اک *تٹ کو دوسرے سے
وہیں میں تم سے الگ ہوا تھا
*تٹ- کنارہ
Image: Duy Huynh