Laaltain

عشرہ/ وہ اور ہم

17 اکتوبر، 2016

[blockquote style=”3″]

عشرہ — دس لائنوں پر مبنی شاعری کا نام ہے جس کے لیے کسی مخصوص صنف یا ہئیت، فارم یا رِدھم کی قید نہیں. ایک عشرہ غزلیہ بھی ہو سکتا ہے نظمیہ بھی۔ قصیدہ ہو کہ ہجو، واسوخت ہو یا شہرآشوب ہو، بھلا اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ادریس بابر

[/blockquote]

مزید عشرے پڑھنے کے لیے کلک کیجیے۔

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

وہ اور ہم

[/vc_column_text][vc_column_text]

وکیلوں نے وکیلوں کا مقدمہ خوب جم کے لڑا
ڈاکٹر آٹھ کھڑے ہوئے ڈاکٹروں کے حق میں
افسر افسروں سے مل گئے، کلرک کلرکوں سے
ٹیچروں نے ٹیچروں کی حمایت کی، صحافیوں نے صحافیوں کی
لیڈروں نے تو لیڈروں کا ساتھ دینا ہی تھا

 

باقی بچے ہم جو یہ سب کچھ نہیں، ہم جو کچھ بھی نہیں
ہم جو پھیری لگاتے کھانا پکاتے برتن دھوتے چائے لاتے رہے
ہم جو کپڑے سیتے رفو کرتے سڑکیں گلیاں فرش جوتے چمکاتے رہے
ہم جو خون پسینے میں نہاتے، سونا چاندی اگاتے رہے
ہم، یہی کوئی ستر فیصد، اداس لوگ، جیتے مرتے مسکراتے رہے

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *