Laaltain

وقت

15 مارچ, 2017
Picture of علی محمد فرشی

علی محمد فرشی

وقت
تین چڑیلیں
ککلی کھیلیں
گھوم گھوم کے
جھوم جھوم کے آئیں
آدم زادوں کو بہکائیں

پچھل پیری، ڈین سنہری، کلکو اندھی بہری
تین چڑیلو ں کا اک جال
اِس سے آدم زاد کی آل
کیسے نکلے؟
سوچ رہا ہوں ایسی چال
میرے لال!

ہمارے لیے لکھیں۔