[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]
نظم
[/vc_column_text][vc_column_text]
شاعر: سعیداللہ قریشی
میں اک عورت جس نے تجھ کو اپنی کوکھ سے جنم دیا
تو نے مجھ کوپسلی کی تمثیل لیا؟؟
اور پسلی سے تو نے مجھ کو ٹیڑھی پسلی کر ڈالا
جس کو سیدھا کرتے کرتے صدیاں گزریں کتنی عورتیں ٹوٹ گئیں ہیں
لیکن تو پھر بھی ٹیڑھا
تو نے مجھ کوپسلی کی تمثیل لیا؟؟
اور پسلی سے تو نے مجھ کو ٹیڑھی پسلی کر ڈالا
جس کو سیدھا کرتے کرتے صدیاں گزریں کتنی عورتیں ٹوٹ گئیں ہیں
لیکن تو پھر بھی ٹیڑھا
تجھ کو اپنی چھاتی کی خوراک پلا کر بڑا کیا کہ بعد میں تو اس چھاتی پر ہی مونگ دلے?
(تو نے مجھے انسان نہیں بس جنس لیا)
پھر بھی میں تجھ پر قربان
جامورکھ انسان
اک ماہواری کے بدلے میں مجھ کا اتنا نیچ کیا کہ میری شہادت تک آدھی??
(تو نے مجھے انسان نہیں بس جنس لیا)
پھر بھی میں تجھ پر قربان
جامورکھ انسان
اک ماہواری کے بدلے میں مجھ کا اتنا نیچ کیا کہ میری شہادت تک آدھی??
جس کو تو ماں بولتا ہے
وہ دھرتی ہے میرے جیسی
میں دھرتی کے جیسی ہوں
ننھے سے اک بیج کے بدلے تجھ کو فصلیں دیتی ہے
اور میں نسلیں دیتی ہوں
وہ دھرتی ہے میرے جیسی
میں دھرتی کے جیسی ہوں
ننھے سے اک بیج کے بدلے تجھ کو فصلیں دیتی ہے
اور میں نسلیں دیتی ہوں
یہ جو تم میں کچھ شاعر اور کچھ فنکار
باتوں سے تخلیق کا چورن بیچتے ہیں
(باقی یعنی بانجھ)
چھوڑو سب بانجھوں کو معافی
کیا تم نے کبھی غور کیا کہ ہر عورت تخلیق کو پورا جھیلتی ہے
(اور ہماری بانجھ؟؟؟
میں تیرے قربان
جا مورکھ انسان)
فعلن فعلن کی گردان پہ ہانپنے والو تم
تم تخلیق کو کیا جانو
ہر عورت تخلیق کو من میں سینچتی ہے

لالٹین پر یہ سلسلہ نظم نماء کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔
نظم نماء اردو شاعری کے فروغ کے لیے کوشاں ایک آن لائن فورم ہے۔
نظم نماء اردو شاعری کے فروغ کے لیے کوشاں ایک آن لائن فورم ہے۔
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]