[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]
نظریہء اضافت کے پاتال میں
[/vc_column_text][vc_column_text]
سورج کسی اور ستارے کا سیارہ ہے
ہم زمین پر رہتے ہیں
زمین سورج کے گرد چکر لگارہی ہے
سورج ہمیں دیکھ کر کھلکھلاتا ہے
ہم سمجھتے ہیں
کہ زمین ساکت ہے
ہم زمین پر رہتے ہیں
زمین سورج کے گرد چکر لگارہی ہے
سورج ہمیں دیکھ کر کھلکھلاتا ہے
ہم سمجھتے ہیں
کہ زمین ساکت ہے
ٹرین چل رہی ہے
مناظر گردش میں ہیں
بوگیوں میں لوگ گھوم پھر رہے ہیں
ٹرین کا فرش ساکت ہے
کیا ٹرین ساکت ہے؟
مناظر گردش میں ہیں
بوگیوں میں لوگ گھوم پھر رہے ہیں
ٹرین کا فرش ساکت ہے
کیا ٹرین ساکت ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر ٹرین ساکت ہے
سورج، ستارے، زمین اور ہم
سبھی گردش میں ہیں
ہمارے دنوں کی طرح
مگر ساکت ہیں
سبھی گردش میں ہیں
ہمارے دنوں کی طرح
مگر ساکت ہیں
میرا لٹو تمہارے لٹو کےگرد گھوم رہا ہے
اور تمہا را کسی اور کے گرد
ہم ایک دوسرے کے گرد گھومتے ہیں
لیکن ایک دوسرے کو ساکن دکھائی دیتے ہیں
شاید اسی لیے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے
کیونکہ ایک ہی سکے کے دو رخ
ایک دوسرے کی تعین قدر نہیں کر سکتے
اور تمہا را کسی اور کے گرد
ہم ایک دوسرے کے گرد گھومتے ہیں
لیکن ایک دوسرے کو ساکن دکھائی دیتے ہیں
شاید اسی لیے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے
کیونکہ ایک ہی سکے کے دو رخ
ایک دوسرے کی تعین قدر نہیں کر سکتے
کائنات گردش میں ہے
ٹرین اور زندگی کی طرح
جو مسلسل چل رہی ہیں
مگر ساکت نہ ہونے کے باوجود کبھی کبھی
ساکت لگتی ہیں
شاید ساعتوں اور جذبوں کی پھیلی ہوئی دھند
یہ جاننے نہیں دیتی
کہ سکون و گردش آپس میں
کہاں اور کیوں گڈ مڈ ہو جاتے ہیں!
ٹرین اور زندگی کی طرح
جو مسلسل چل رہی ہیں
مگر ساکت نہ ہونے کے باوجود کبھی کبھی
ساکت لگتی ہیں
شاید ساعتوں اور جذبوں کی پھیلی ہوئی دھند
یہ جاننے نہیں دیتی
کہ سکون و گردش آپس میں
کہاں اور کیوں گڈ مڈ ہو جاتے ہیں!
Image: Alex Janvier
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]