youth-yell-featured

قربانی ہوگئی؟ ہاں ہوگئی ہے!
یہ چوکیدار کا حصہ، یہ اسلم کا۔۔۔ کون اسلم؟ ہمارےآفس میں ملازم ہے،اس نے کہہ رکھا تھا۔
یہ ڈبل روٹی والےاعظم کا۔
ارےاس بچے کا حصہ بھی رکھنا جو کوڑالے جاتا ہے!
ہاں ہاں! بلکل اس کاحصہ بھی رکھ دیتے ہیں، لیکن اس کی تھیلی پر لکھیں کیا؟
لکھ دوکوڑے والا!
نہیں، نہیں! غلط بات! اس کا نام کیا ہے؟
اس کانام ؟ ہاں یادآیااس کا نام عثمان ہے۔
(عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن)
ارے رکو! تمہاراحصہ دینا ہے!
شکریہ باجی! یہ کیا لکھا ہےاس پر؟
تمہارانام!
میرانام؟
اور تھوڑی دیر بعدوہ مٹی میں اپنی انگلی سےاپنا نام لکھ کریا دکر رہا تھا! عثمان!

2 Responses

Leave a Reply

%d bloggers like this: