بھارتی ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کے ایک گاؤں سندرباڑی کی مقامی پنچایت نےگاؤں میں خواتین کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عاید کر دی ہے۔ ۔ فیصلہ سنانے والے گاؤں کے سرپنچ محمد منظور عالم نے کہا کہ بڑھتے ہوئے معاشقوں اور لڑکیوں کا گھر سے بھاگ کر مرضی کی شادیاں کرنے جیسی تمام برائیوں کی جڑ موبائل فون ہے۔ فیصلے کے مطابق غیر شادی شدہ خواتین کے ہاں سے موبائل فون برآمد ہونے کی صورت میں انہیں ۱۰۰۰۰ بھارتی روپے جبکہ شادی شدہ خواتین پر ۲۰۰۰۰ روپے جرمانہ عاید کیا جائے گا۔ گاؤں والوں کو امید ہے کہ خواتین میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی سے گاؤں والوں کا اخلاق بہتر ہو گا اور بڑھتے ہوئے معاشقوں کو روک کر گاؤں کی لڑکیوں کی دوشیزگی محفوظ بنائی جا سکے گی، اور مرضی کی شادی جیسی سماجی برائیوں کا تدارک کیا جا سکے گا۔
مسلم اکثریتی ضلع کشن گنج کی۲۰ فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے، سنجیدہ حلقوں نے اس اقدام کو مسائل اور ان کے اسباب کی غلط تشخیص اور حقوقِ نسواں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
(Published in The Laaltain – Issue 6)
Leave a Reply