[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]
میں اپنے ہاتھوں سے ایک رسی بُنوں گا
[/vc_column_text][vc_column_text]
ایک دن اپنے ہاتھوں سے میں ایک رسی بُنوں گا
اور اس رسی کے ایک سرے سے باندھ کے خود کو اچھال دوں گا
ہو سکتا ہے میں چاند میں جا کر اٹک جاوں
ہو سکتا ہے میں رات کے چند گچھے توڑ لے آوں
ہو سکتا ہے میں اڑتے اؑتے دور نکل جاوں

اور اس رسی کے ایک سرے سے باندھ کے خود کو کود جاوں گا
ہو سکتا ہے میں زمین کی تہہ میں گڑ جاوں
ہو سکتا ہے میں کسی کھائی کی گہرائی سمیٹ لوں
ہو سکتا ہے میں گرتے گرتے دور نکل جاوں

اور اس رسی کے ایک سرے سے باندھ کے خود کو دوڑ پڑوں گا
ہو سکتا ہے میں کسی پہاڑ سے ٹکرا جاوں
ہو سکتا ہے میں کوئی سڑک ادھیڑ دوں
ہو سکتا ہے میں دوڑتے دوڑتے دور نکل جاوں

اور اس کے ایک سرے سے باندھ کے خود کو لٹک جاوں گا
ہو سکتا ہے میں دم گھٹنے سے مر جاوں
ہو سکتا ہے میں کسی منظر کا حصہ بن جاوں
ہو سکتا ہے میں لٹکتے لٹکتے دور نکل جاوں
اور اس کے ایک سرے سے باندھ کے خود کو لٹک جاوں گا
ہو سکتا ہے میں دم گھٹنے سے مر جاوں
ہو سکتا ہے میں کسی منظر کا حصہ بن جاوں
ہو سکتا ہے میں لٹکتے لٹکتے دور نکل جاوں
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]
Leave a Reply