استاد کی مبینہ دست درازی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ نے مارچ کو مہران یونیورسٹی برائے انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں جاری وسط مدتی امتحانات (Mid-term Examination) کا مقاطعہ کر دیا۔خیر پور میرس میں قائم ذولفقار علی بھٹو کیمپس کے طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور متعلقہ استاد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی طلبہ نے یونیورسٹی بسوں کو روک لیا اور انتظامی و تدریسی سرگرمیوں میں خلل ڈالتے ہوئے پریس کلب تک ریلی بھی نکالی۔
"استاد نے پہلے نازیبا کلمات استعمال کیے اور پھر دست درازی کی ۔ ” احتجاجی مظاہرین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا۔ طلبہ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے تاحال طلبہ کی درخواست پر کو ئی کارروائی نہیں کی ہے،”پروائس چانسلر کو دی گئی تحریری درخواست کے باوجود انتظامیہ نے متعلقہ استاد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ جس کے باعث ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلبہ کارکنان کا یہ احتجاج بے جا ہے۔ ذوالفقارعلی بھٹو کیمپس کے ترجمان کے مطابق شکایت کنندہ طلبہ کو تعلیمی ماحول خراب کرنے اور امتحانات میں خلل ڈالنے سے باز رہنے کی تلقین کی گئی ہے ، تاہم ترجمان نے طلبہ کی درخواست پر کی جانے والی کارروائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ یونویرسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں تدریسی اور انتظامی سرگرمیوں کی بلاروکاوٹ انجام دہی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Reply