[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

[/vc_column_text][vc_column_text]

بچھڑی زمین کے بھوت
ارد گرد منڈلاتے ہیں
وہ ناشتے کی میز سے
چھُری کانٹے اُچک لیتے ہیں
میں دیکھتا ہوں انہیں
لان کی گھاس میں چھُری کانٹے دفناتے ہوئے
آناً فاناً بارش ہونے لگتی ہے
گھاس میں آم کے نرمل، کومل اکھوے پھوٹ پڑتے ہیں

 

آنسو میں گُٹھلی نہیں ہوتی
لیکن وہ بہت دیر تک دبا رہے
تو پیڑ بن جاتا ہے
جس پہ دو آنکھیں آتی ہیں

 

ساون بھادوں کے ریلے میں
بھاگتے لڑکو، بالو
ہری دُوب میں آم کے اکھوے کھودتے
چُھری کانٹے سے بچنا

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Leave a Reply