Laaltain

مردان میں آرٹ کالج کا افتتاح

22 ستمبر, 2014
Picture of لالٹین

لالٹین

شدت پسندی سے متاثرہ خیبر پختونخواہ میں جہاں ایک طرف فنکار اور پشتون قومیت انتہاپسندوں کے نشانہ پر ہے وہیں پشتون ثقافت، ورثہ، طرز تعمیر اور فنون کی ترویج کے لئے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں یونیورسٹی کالج آف آرٹس کا افتتاح کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر احسان علی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون ثقافت کی اپنی منفرد شناخت ہے جس کی ترویج کے لئے سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
کالج آف آرٹس کے پرنسپل فضل ستار خان کے مطابق کالج میں ڈیزائن، طرز تعمیر،تاریخ اور فائن آرٹس کی تدریس کی جائے گی۔ فضل ستار خان نے اس کالج کو صوبہ کا بہترین کالج بنانے کے لئے کوشش کرنے کا اعلان بھی کیا۔ کالج کے پہلے بیچ (Batch)کو فیس میں پچاس فی صد رعایت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی طالب علم اسجد خان کے مطابق یہ اقدام شدت پسندی سے بچاو میں معاون ہو گا،”گزشتہ تین دہائیوں سے جاری عسکریت پسندی کو روکنے کے لئے پشتون نوجوان کو اپنی ثقافت کی طرف لوٹنا ہو گا، آرٹ اظہار کا ایک پرامن ذریعہ ہے اس سے شدت پسندی کو روکنے میں مدد ملے گی۔” اسجد علی نے پشتون رقص اور موسیقی کے تحفظ کے لئے بھی اداروں کے قیام کا مطالبہ کیا۔

ہمارے لیے لکھیں۔