طاقچوں سے چراغوں کی چوری ہوئی ہے
رپَٹ اب کہاں درج ہو ؟
تھانے والے ہنسیں گے
کہیں گے
“کہ لو جی نیا کیس دیکھو ذرا
کوئی پاگل ہے جو
اپنے ٹوٹے پرانے چراغوں کی چوری کا قصہ اُٹھائے یہاں آ گیا
پھر یہ کہتے ہیں پولیس سنتی نہیں”
رپَٹ اب کہاں درج ہو ؟
تھانے والے ہنسیں گے
کہیں گے
“کہ لو جی نیا کیس دیکھو ذرا
کوئی پاگل ہے جو
اپنے ٹوٹے پرانے چراغوں کی چوری کا قصہ اُٹھائے یہاں آ گیا
پھر یہ کہتے ہیں پولیس سنتی نہیں”
سُن بھی لیں گے تو پوچھیں گے
“اچھا بتائیں کہ جس وقت چوری ہوئی
اُس گھڑی آپ گھر میں ہی تھَے ؟
اور اگر تھے تو کیا کر رہے تھے بھلا ؟
اور یہ بھی بتائیں
چراغوں کی چوری کا کس پر شبہ ہے ؟
کسی سے کوئی دشمنی ؟
کوئی جھگڑا؟
اور آخر میں چوری کی تاریخ و دن بھی بتا دیں”

تو میں کیا کہوں گا!
کہ ہاں!!
جب چراغوں کی چوری ہوئی ہے تو میں دیکھتا تھا
مرے سامنے
علم کے طاقچوں سے
محبت،علامت، دیانت ،رواداریوں کے دیوں کو بجھایا گیا
اور چرایا گیا!
میرے گھر سے مِرے سامنے میرے اپنے دیوں کو چرا لے گئے
اور میں چپ رہا؟؟
یہ بتاوں گا میں؟
اب اندھیروں نے گھر میں جو بلوہ کیا ہے
تو اب یاد آیا کہ چوری کی کوئی رپٹ بھی لکھا دوں؟؟
بھلا کیا بتاوں گا میں؟
کیا کہوں گا کہ چوروں کا ساتھی ہوں میں؟

کیا کہوں گا؟؟
کہ جی سنتری جی لکھیں
میرےٹوٹے چراغوں کی چوری کی پہلی رپٹ ان کے مالک کے ہی نام لکھّیں
کہ ہاں چور میں ہوں۔۔۔ !
کہ جی سنتری جی لکھیں
میرےٹوٹے چراغوں کی چوری کی پہلی رپٹ ان کے مالک کے ہی نام لکھّیں
کہ ہاں چور میں ہوں۔۔۔ !