Laaltain

ماچس کی اٹھائیس خالی ڈبیاں

19 ستمبر، 2015
تین لفظوں میں تحلیل ہو نے کے لئے
مجھے کتنی مدتیں درکا ر تھیں ؟
اس کا اندا زہ ان تیلیوں سے لگا یا جا سکتا ہے
جو میں نے آ گ ۔۔۔۔ہوا ۔۔۔۔۔اور پانی
کے نام پہ روشن کیں
آگ ۔۔ہوا ۔۔۔اور پانی کی
آ خری رسوما ت کے بعد
مجھے آ واز دی گئی
اس جنگل میں ۔۔۔۔۔
جو درختو ں کو سزا ئے موت دیتا تھا

 

تھوڑی سی لکڑیاں جمع کر کے
میں نے ایک انتخابی نشان بنا یا
اور ۔۔۔۔
قبروں کی خرید و فروخت شروع کی

 

مرنے کے دوران لوگ
مجھے ہا تھ دکھا نے آ تے رہیں گے

 

اس وقت تک
جب تک ستارے آ پس میں
بول چا ل بند نہ کر دیں

 

لیکن مجھے یقین ہے
انتیسویں تا ریخ آ نے سے پہلے پہلے
میں کوئی تیسرا حربہ استعمال کرنا سیکھ جاﺅں گی
اور آ سمان اپنا آ ٹھواں دروازہ
مجھ پہ کھول دے گا !!

One Response

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

One Response

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *