Laaltain

مایوسی

25 نومبر، 2017

میں وقت میں
چلتے چلتے رکا
تا کہ بچوں کی خاطر
خریدوں
میں کچھ روٹیاں
اور گزر بھی گئے
جانے کتنے برس۔۔۔۔
اور میرے لئے
وقت بد قسمتی بن گیا
تھے مرے ہاتھ میں پیسے
پر ہنسنے والوں نے دیکھا
انہیں غور سے،
اور بولے کہ اے غم زدہ !
اب تو سکے ہمارے
بدل. بھی چکے ہیں !!
Image: Jacques Resch

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *