Laaltain

ماڈل اور آرٹسٹ

31 اکتوبر, 2016
Picture of وجیہ وارثی

وجیہ وارثی

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

ماڈل اور آرٹسٹ

[/vc_column_text][vc_column_text]

برہنہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں
میری سوچ پہلے ہی برہنہ ہے
میں چارکول اورتصور سے ہر طرح کی تصویر بنا سکتا ہوں
سوائے ان تصاویر کے جو تنہائی میں دیکھی جاتی ہیں
تنہائی میری ہمجولی ہے
تنہائی میں میرے دماغ کی رگیں برش بن جاتی ہیں
خیا لات مچھلیوں کی طرح جال میں پھنسنے لگتے ہیں
رنگ باتیں کرتے ہیں
ابھی ابھی برگنڈی نے میرے ہونٹوں پر بوسہ دیا ہے
گلابی فحش نغمے گا رہاہے
گندمی د ست درازی کرنے کی کوشش کررہا ہے
سبز کسی بھی قیمت پر ٹوپی پہنانے کو تیار ہے
سرخ ہمیشہ گالی دیتا ہے
تم بوژبائی آرٹسٹ ہو
آزادی کے نام پر مستورکی نمائش
ہر برانڈ کے لیے الگ عریاں لڑکی
سب استحصال ہے
کتھئی رنگ دوسرے رنگوں کی چغلی کھاتا ہے
کتھئی رنگ نے ابھی ابھی زیرجامہ کی چغلی کی ہے
سفید اور کالے میں برتری کی جنگ جاری ہے
تم دوسری ماڈلوں سے سبقت حاصل کرنا چاہتی ہو
میں تمہاری خواہش کا احترام کرتاہوں
تمہاری تنہائی کی قیمت نہیں چکا سکتا
صرف تنہائی کی نیوڈتصویر بناسکتاہوں
میں تمہاری تنہائی میں جھانک سکتاہوں
آؤ تم اور میں اپنی اپنی تنہائیوں کا مجسمہ بنائیں
تہذیب و تمدن کے ساتھ
اور اگر محبت مل جائے کسی کونے میں
تو اسے بارآور کریں
مقدس رشتے کے ساتھ
ممکن ہے شہ کارپیدا ہو

Image: Georges Braque
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

ہمارے لیے لکھیں۔