سٹاف رپورٹر
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پاکستان کی پہلی سرکاری یونیورسٹی بن گئی ہے جو برطانیہ کی یونیورسٹی آف واروک کے نوجوانوں کے سماجی رابطے کی کمیونٹی “انٹرنیشنل گیٹ وے فار گفٹڈ یوتھ” (IGGY) کا حصہ بن چکی ہے۔ اعزازی رکنیت دینے کی تقریب لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کیمپس میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صبیحہ منصور نے حاضرین سے کہا کہ اس اقدام سے یونیورسٹی کی 13سے 18سالہ طالبات کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ IGGYنیٹ ورک کے ذریعے طالبات دنیا کے مختلف ممالک میں موجود طلبہ سے رابطہ کر سکیں گے اور تنظیم کی فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
تقریب میں موجود IGGYکے ہیڈ آف کسٹمر انگیجمنٹ پیٹرسیڈلر نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے نوجوان پہلے ہی IGGYنیٹ ورک سے مستفید ہو چکے ہیں اور اس نیٹ ورک کا مقصد تاریخ، ریاضی، سائنس، سیاسیات اور دیگر مضامین سے متعلق مواد فراہم کرنا اور طلبہ کو مباحثہ اور تبادلہ خیالات کے مواقع فراہم کرنا ہے۔” انٹرنیشنل گیٹ وے فار گفٹڈ یوتھ” 2008سماجی رابطے کی عالمی ویب سائٹ ہے جس میں 32 ممالک کے 2500سے زائد طلبہ شامل ہیں۔ اس کمیونٹی کا مقصد 13سے 18سال کے طلبہ کی تعلیمی استعداد میں اضافہ اور مختلف سماجی پس منظر کے حامل طلبہ کو میل جول کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو ملنے والی ممبر شپ سے یونیورسٹی کی 200انٹرمیڈیٹ کی طالبات استفادہ کر سکیں گی۔ یونیورسٹی کو ملنے والی ممبر شپ اعزازی ہے جسے استعمال کرنے کے لئے طالبات کو ممبر شپ فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔