[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]
قریبِ شب
[/vc_column_text][vc_column_text]
رات قریب ہے
اور ابھی آدھا دن بھی نہیں گزرا
آدھی بالکونی پر دھوپ ہے
اور آدھی کھڑکی
چھاؤں سے ڈھکی ہوئی ہے
اور ابھی آدھا دن بھی نہیں گزرا
آدھی بالکونی پر دھوپ ہے
اور آدھی کھڑکی
چھاؤں سے ڈھکی ہوئی ہے
رات قریب ہے
اور ابھی آدھا خواب بھی تیار نہیں ہوا
حالانکہ پوری دنیا کے لوگ
جُٹے ہوئے ہیں کام میں
اور بُن رہے ہیں
اپنی اپنی آنکھوں میں
ایک جیسے خواب
اور ابھی آدھا خواب بھی تیار نہیں ہوا
حالانکہ پوری دنیا کے لوگ
جُٹے ہوئے ہیں کام میں
اور بُن رہے ہیں
اپنی اپنی آنکھوں میں
ایک جیسے خواب
رات قریب ہے
اور ابھی آدھی دنیا
رت جگے کی لذت سے
اور آدھی
نیند کی نعمت سے محروم ہے
اور ابھی آدھی دنیا
رت جگے کی لذت سے
اور آدھی
نیند کی نعمت سے محروم ہے
رات قریب ہے
اور ابھی آدھا چاند
اور آدھے ستارے بھی روشن نہیں کیے جا سکے
اور ابھی آدھا چاند
اور آدھے ستارے بھی روشن نہیں کیے جا سکے
رات قریب ہے
اور میں ابھی
آدھی نظم بھی نہیں لکھ سکا!
اور میں ابھی
آدھی نظم بھی نہیں لکھ سکا!
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]