[blockquote style=”3″]
مایا اینجلو ایک تانیثی ادیبہ کے طور پر دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں۔ وہ 2014میں وفات پاگئیں۔ ان کی نظمیں انسانی حقوق خصوصاً حقوقِ نسواں کی نمائندہ ہیں۔
[/blockquote]
[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]
عورت کے کام
[/vc_column_text][vc_column_text]
مترجم: رابعہ وحید
مجھے بچوں کی دیکھ بھال کرنی ہے
کپڑوں کی قطع و برید کرنی ہے
فرش صاف کرنا ہے
خوردنی اشیا کی خریداری کرنی ہے
کپڑوں کی قطع و برید کرنی ہے
فرش صاف کرنا ہے
خوردنی اشیا کی خریداری کرنی ہے
پھر مرغی تلنی ہے
بچے کو خشک کرنا ہے
بہت سے لوگوں کو کھلانا ہے
باغ کی جھاڑیاں کاٹنی ہیں
قمیصیں استری کرنی ہیں
چھوٹے بچوں کو کپڑے پہنانے ہیں
لوہے کا ڈبا (کین) کاٹنا ہے
مجھے یہ گھر صاف کرنا ہے
پھر بیمار لوگوں کی تیمارداری کرنی ہے
اور روئی چننی ہے
بچے کو خشک کرنا ہے
بہت سے لوگوں کو کھلانا ہے
باغ کی جھاڑیاں کاٹنی ہیں
قمیصیں استری کرنی ہیں
چھوٹے بچوں کو کپڑے پہنانے ہیں
لوہے کا ڈبا (کین) کاٹنا ہے
مجھے یہ گھر صاف کرنا ہے
پھر بیمار لوگوں کی تیمارداری کرنی ہے
اور روئی چننی ہے
اے نرم گرم دھوپ مجھ پر چمک!
اے بارش، مجھ پر برس!
شبنم کے قطرو، مجھ پر نرمی سے گرو!
اور میری پیشانی دوبارہ ٹھنڈی کر دو!
اے بارش، مجھ پر برس!
شبنم کے قطرو، مجھ پر نرمی سے گرو!
اور میری پیشانی دوبارہ ٹھنڈی کر دو!
اے طوفان! مجھے اُڑا کر یہاں سے لے جاﺅ
اپنی تندرُو تیز ہَوا کے ساتھ
مجھے آسمان کے پار اڑنے دو
اس وقت تک
جب تک میں خوب آرام کر لوں
برف کے گالو! مجھ پر نرمی سے گرو
مجھے ڈھانپ دو
سفےد ٹھنڈے برف کے بوسوں سے
اور مجھے آج کی رات آرام کرنے دو
اپنی تندرُو تیز ہَوا کے ساتھ
مجھے آسمان کے پار اڑنے دو
اس وقت تک
جب تک میں خوب آرام کر لوں
برف کے گالو! مجھ پر نرمی سے گرو
مجھے ڈھانپ دو
سفےد ٹھنڈے برف کے بوسوں سے
اور مجھے آج کی رات آرام کرنے دو
اے سورج، بارش، جھکے ہوئے آسمان!
اے پہاڑو، سمندرو، پتو اور پتھرو!
اے ستاروں کی چمک اور چاند کی چاندنی!
صرف تمہی وہ سب ہو
جن کو میں اپنا کہہ سکتی ہوں
اے پہاڑو، سمندرو، پتو اور پتھرو!
اے ستاروں کی چمک اور چاند کی چاندنی!
صرف تمہی وہ سب ہو
جن کو میں اپنا کہہ سکتی ہوں
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]