ایسی ویسی عید
سو سے زیادہ پارا چنار مارے گئے
اتنی دور کہاں جاتا میں خالی مرنے
کویٹہ، کراچی میں حسبِ معمول دو چار مارے گئے
اور میں دونو جگہ نہیں تھا، اپنا شکر ادا کرتا ہوں
احمد پور میں (یہ نئی بات ہے!) بے شمار مارے گئے
بال بال بچا میں (یہ پرانی بات ہے)
میں تو خود کو جھوٹ سمجھ کر خوش ہو لیتا
سچ نکلا میں سچ نکلا میں سچ نکلا میں
بچ نکلا میں! بچ نکلا میں!! بچ نکلا میں!!!
مجھے نہیں تو کس کو عید مبارک ہو گی؟