Laaltain

عشرہ // احترامِ رمضان آرڈیننس

18 جون، 2017
Picture of محمد طاہر مجتبیٰ

محمد طاہر مجتبیٰ

blockquote style=”3″]

عشرہ — دس لائنوں پر مبنی شاعری کا نام ہے جس کے لیے کسی مخصوص صنف یا ہئیت، فارم یا رِدھم کی قید نہیں. ایک عشرہ غزلیہ بھی ہو سکتا ہے نظمیہ بھی۔ قصیدہ ہو کہ ہجو، واسوخت ہو یا شہرآشوب ہو، بھلا اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ادریس بابر

[/blockquote]

مزید عشرے پڑھنے کے لیے کلک کیجیے۔
احترامِ رمضان آرڈیننس
آرڈیننس نے بتلایا روزہ فرض ہے
عقیدے دوسروں پر تھونپنا واجب
اپنے ایمانوں کی سربلندی غرض ہے
کھانے پینے کا بنیادی حق
یا زندہ رہنے کا انسانی حق
کسی آرڈیننس، ایکٹ یا سیاہ قوانین کی اے،بی،سی شقوں کے سامنے کیا اوقات رکھتے ہیں
سدا کے بھوکے کروڑوں مجروح انسان
ہمیشہ سے اس دن کے انتظار میں ہیں
ہر شکم سیر اور کھاتے پیتے کو جب قید کریں گے
اور وہ مدت، تین ماہ تک محدود نہ ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *