Laaltain

صبح و شام کے درمیان

20 ستمبر, 2016
Picture of جمیل الرحمٰن

جمیل الرحمٰن

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

صبح و شام کے درمیان

[/vc_column_text][vc_column_text]

سورج دیوتا نے
شہزادے کا رتھ الٹ دیا
شہزادے کا کچھ پتہ نہیں چلا
لیکن
شہزادی کی لاش کے ٹکڑے
راہگیرون کو گھاٹی میں ملے!

 

کہسار پر ہونے والی خفیہ ملاقات کی پاداش میں
کہسار کا سینہ چاک کر دیا گیا
اور رتھ کے پہیے طالبانِ وصل کے لئے
نا مختتم عذاب کا چکر ویو بنا دئے گئے!

 

شہر اور گاؤں میں
جنگل کے بھیڑیے
پہریداروں کی غفلت میں
معصوم کمسنوں کا نرم گوشت چبا کر
اُن کی ہڈیاں
اُن کے پاسبانوں کے
دستر خوانوں پر چھوڑ جاتے ہیں
لیکن
کوئی دیوتا
یہ دیکھنے کے لئے فارغ نہیں!

Image: M. F. Hussain
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

ہمارے لیے لکھیں۔