کارٹون کی طاقت آج کی صحافتی دنیا میں مسلّم ہے لیکن پاکستانی صحافت کا دامن فیکا، صابر نذر، میکسم اور جاوید اقبال کے علاوہ کسی بڑے نام سے خالی ہے۔ نیشنل کالج آف آرٹس سے فارغ التحصیل صابر نذر کے رائے ساز کارٹون ان کی بے پناہ تخلیقی قوت کا اظہار ہی نہیں، پاکستان کی جمہوری اور ترقی پسند رائے عامہ کے عکاس بھی ہیں۔ ان کے کارٹون تفنن طبع کے علاوہ سوچنے پربھی مجبور کرتے ہیں، وہ کبھی انتہا پسندی جیسے دقیق مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں تو کبھی دہائیوں پر محیط سیاسی قضیے کی قلعی کھولتے ہیں۔ذیل میں صابر نذر کے چند منتخب کارٹون ملاحظہ کیجیے۔
One Response