mushtaq-ali

(مشتاق علی بنگش، پاراچنار)

 
 
 

تشنہ لب ، ضعفِ دست و پا لے کر
جس فریضے نے شل کیا تھا بدن
اُس کے ضامن سوال کرتے ہیں
وقتِ افطار لاش اپنوں کی
ہم اُٹھائیں گے اے خدا لیکن
کب جنازہ سُپردِ خاک کریں
اِس قدر سخت ہو گئی ہے زمیں
دست و بازو کا زور جاتا ہے
ہم جنازے اُٹھا کے آئے ہیں
اِس لئے تھک گئے ہیں یا اللہ
حکم دے فرشِ خاک کو اتنا
اپنی ساری امانتیں اِمروز
اپنی آغوش میں اُتارے خود
ہم بہت تھک گئے ہیں یا اللہ۔۔۔

 


2 Responses

  1. شہدائے پاراچنار کے لیے ایک نظم | Shafique Ahmed Madani The Parachinar Observer

    […] See on Scoop.it – parachinarvoice(مشتاق علی بنگش، پاراچنار) تشنہ لب ، ضعفِ دست و پا لے کر جس فریضے نے شل کیا تھا بدن اُس کے ضامن سوال کرتے ہیں وقتِ افطار لاش اپنوں کی ہم اُٹھائیں گے اے خدا لیکن کب جنازہ سُپردِ خاک کریں اِس قدر سخت ہو گئی ہے زمیں دست و بازو……See on http://www.laaltain.com […]

    جواب دیں

Leave a Reply

%d bloggers like this: