سندھ دھرتی کی سات شہزادیوں کی داستانیں رقم کرنے والے شاہ عبدلطیف بھٹائی کا سہ روزہ عرس ہر برس چودہ صفر کو شروع ہوتا ہے۔ سندھ کے مولانا روم قراردیے جانے والے صوفی شاعر کی شاعری انسانی کے بنیادی وجودی سوالات کا جواب دینے لے علاوہ سندھی معاشرت کو برداشت، امن اور پرامن بقائے باہمی کا گہوارہ بنانے کا بھی باعث ہے۔ سندھی جبروابتلاء کے ہر دور میں شاہ جو رسالو کی ابیات گنگناتے اپنی دھرتی اور انسان سے محبت کا پیغام پھیلاتے رہے ہیں۔

kindly correct the headline of shah abdul latif bhitaie urs
he is a poet who introduced "sat soormiyoon” the word is feminine of ‘soormaa’
thanks