[blockquote style=”3″]
پیڈرو سیرانو مونٹریال، کینیڈا، میں 1947 کو پیدا ہوئے۔ نیشنل آٹونومس یونیورسٹی میکسیکو میں فلسفہ و ادب کی فیکلٹی میں پروفیسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاعری کی پانچ کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں تازہ ترین 2009 میں شائع ہوئی ہے۔ شاعری کے متعدد مجموعہ جات میں ان کی نظمیں شامل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے خود بھی کئی شاعری کے مجموعوں (anthologies) میں بطور مدیر اور معاون مدیر کام کیا ہے۔ کئی معتبر جرائد کے مدیرِ اساسی ہیں۔
[/blockquote]
[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]
ساکت زندگی (آوازیں)
[/vc_column_text][vc_column_text]
پیڈرو سیرانو: پیڈرو سیرانو
مترجم: یاسر چٹھہ
مترجم: یاسر چٹھہ
سب جُزئیاتی فرق ہی میں ڈھکا ہے
سب روشنی کے کھیل ہی کا باسی ہے
سب شاہد کے ارادے کی معطلی سے ہی جُڑا ہے۔
سب روشنی کے کھیل ہی کا باسی ہے
سب شاہد کے ارادے کی معطلی سے ہی جُڑا ہے۔
آپ دنیا پہ ایسے نظر گاڑتے ہیں
کہ جیسے یہ قائم رہنے کے واسطے ہے
کہ جیسے عملوں کی بار بار کرنی تخم کی
بار آوری کر دے گی
کہ جیسے گلیاں چُھونے کی حس سے معمور
حوالے ہوں۔
آپ ایسے دیکھتے ہیں جیسے آپ یہاں دائم موجود رہیں گے۔
آپ اسی انداز ہی سے تو دیکھتے ہیں، بغیر کسی دلیل کے سہارے کے،
بے گانے ہو کر ہر برپا ہوتی ہونی سے، پس یہی ہے
انداز آپ کے دیکھنے کا،
آپ خود کو ہی دیکھتے ہیں، آپ اپنی ہی پشت کو دیکھتے ہیں۔
کہ جیسے یہ قائم رہنے کے واسطے ہے
کہ جیسے عملوں کی بار بار کرنی تخم کی
بار آوری کر دے گی
کہ جیسے گلیاں چُھونے کی حس سے معمور
حوالے ہوں۔
آپ ایسے دیکھتے ہیں جیسے آپ یہاں دائم موجود رہیں گے۔
آپ اسی انداز ہی سے تو دیکھتے ہیں، بغیر کسی دلیل کے سہارے کے،
بے گانے ہو کر ہر برپا ہوتی ہونی سے، پس یہی ہے
انداز آپ کے دیکھنے کا،
آپ خود کو ہی دیکھتے ہیں، آپ اپنی ہی پشت کو دیکھتے ہیں۔
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]