رواں ماہ سابق برطانوی وزیراعظم اور اقوم متحدہ کے ایلچی گورڈن براون اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت سکولوں کے گرد حفاظتی انتطامات اور پیس زون قائم کیے جائیں گے۔ سابق برطانوی وزیراعظم تعلیم کے لیے کام کرنے والے عالمی منصوبے ورلڈ ایٹ سکول کے تحت سکولوں کے تحفظ کے لیے تشکیل دیے گئے تحفظاتی پروگرام کے تحت پاکستانی سکولوں کی حفاظت میں مدد دیں گے۔
سکولوں کے تحفظ کے عالمی منصوبے کے تحت سکولوں کے گرد محافظوں کی تعیناتی، چار دیواری کی تعمیر، سیکیورٹی چیک پوائنٹس کی تعداد میں اضافے کے علاوہ سکولوں میں آمدورفت اور حفاظی عملے کی سخت جانچ جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔
سکولوں کے تحفظ کے عالمی منصوبے کے تحت سکولوں کے گرد محافظوں کی تعیناتی، چار دیواری کی تعمیر، سیکیورٹی چیک پوائنٹس کی تعداد میں اضافے کے علاوہ سکولوں میں آمدورفت اور حفاظی عملے کی سخت جانچ جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت سکولوں کے گرد مقامی مذہبی علماء اور برادریوں کے تعاون سے "پیس زون” بھی قائم کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ سکولوں پر حملے کی فوری اطلاع دیگر تعلیمی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دینے کے نظام کی تنصیب اور حساس علاقوں میں قائم سکولوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔
منصوبے سے وابستہ سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براون کے مطابق ان اقدامات سے والدین اور طلبہ کو تحفط کا احساس ہوگا،”ان اقدامات سے والدین اور طلبہ کو از سر نویقین دہانی ہوگی کہ انتہا پسندی کے خطروں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔”یاد رہے کہ پاکستانی تعلیمی اداروں کودنیا بھر کی نسبت شدت پسندوں کی جانب سے سب سے زیادہ حملوںسامنا کرنا پڑرہا ہے اور حکومتی سطح پر سکولوں کی حفاظتی انتظامات بہتر بنانے میں وسائل کی کمی کے باعث خاطر خواہ کامیابی نہیں ہو سکی۔

Leave a Reply