میں جانتی ہوں مجھ پر اُگے ہوئے کچھ پیڑ
تمہاری راہ میں رکاوٹ ہیں
میری نہروں کا پانی تمہاری بئیر سے کڑوا ہے
مجھے افسوس ہے تمہارے منہ کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے
تمہاری راہ میں رکاوٹ ہیں
میری نہروں کا پانی تمہاری بئیر سے کڑوا ہے
مجھے افسوس ہے تمہارے منہ کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے
تم سوچتے ہو کہ مجھے بھی مار دیا جائے
اور مرے ٹکڑے
ان پاگل کتوں کے آگے ڈال دیے جائیں
جو برسوں سے میرا ذائقہ منہ میں لیے
اپنی زبانیں تک کاٹ کے کھا چکے ہیں
اور مرے ٹکڑے
ان پاگل کتوں کے آگے ڈال دیے جائیں
جو برسوں سے میرا ذائقہ منہ میں لیے
اپنی زبانیں تک کاٹ کے کھا چکے ہیں
مگر تم ڈرتے ہو
تمہارے ہاتھ کانپنے لگتے ہیں
گھبراؤ نہیں
مجھے جنم دینے والوں کے کتبے تک
نشئی اتار کے بیچ چکے ہیں
کوئی بھی میرے حق میں نہیں بولے گا
یہاں ہر شخص نشے میں دھت ہے
وہ میرے حق میں کیا بولیں گے
جن کی اپنی لاشیں
مردہ خانوں میں بُو ہو چکی ہیں !
تمہارے ہاتھ کانپنے لگتے ہیں
گھبراؤ نہیں
مجھے جنم دینے والوں کے کتبے تک
نشئی اتار کے بیچ چکے ہیں
کوئی بھی میرے حق میں نہیں بولے گا
یہاں ہر شخص نشے میں دھت ہے
وہ میرے حق میں کیا بولیں گے
جن کی اپنی لاشیں
مردہ خانوں میں بُو ہو چکی ہیں !
جن کے نام پر تم
اونچی اونچی عمارتیں بناتے جا رہے ہو
تمہیں خبر ہی نہیں ہے کہ
گاؤں کے وہ لوگ آج بھی
نہر میں ڈوب کے مر جانے کو ترجیح دیتے ہیں
اونچی اونچی عمارتیں بناتے جا رہے ہو
تمہیں خبر ہی نہیں ہے کہ
گاؤں کے وہ لوگ آج بھی
نہر میں ڈوب کے مر جانے کو ترجیح دیتے ہیں
تم میرا سر کاٹ کے بس پلازے اور فلائی اوور بناتے جاؤ
گھبراؤ نہیں
مجھے یہ سب بار اٹھانے کی عادت ہے
بس ہمیشہ کی طرح ان پر کتبے ضرور لگواتے جانا
جن پر یہ تحر یر کندہ ہو
‘ترقی کی طرف پہلا قدم’
نہیں تو میری آنے والی نسلیں
تمہارے کردار پر شک کریں گی
گھبراؤ نہیں
مجھے یہ سب بار اٹھانے کی عادت ہے
بس ہمیشہ کی طرح ان پر کتبے ضرور لگواتے جانا
جن پر یہ تحر یر کندہ ہو
‘ترقی کی طرف پہلا قدم’
نہیں تو میری آنے والی نسلیں
تمہارے کردار پر شک کریں گی