Laaltain

زمین بانجھ پن کے درخت کیوں نہیں اگاتی

17 دسمبر، 2015

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

زمین بانجھ پن کے درخت کیوں نہیں اگاتی

[/vc_column_text][vc_column_text]

(دسمبر میں برف نہیں اب آگ گرتی ہے)
اب ٹھنڈی ٹھار قبروں کی تختیاں
کالی دھوپ میں سکھائی جائیں گی
اور۔۔۔وقت تیسرے پاؤں پہ رینگ رہا ہو گا
پچھلے برس
آدھے آدھے گز کے سایوں نے
سرخ پانی سے بلبلے بنائے تھے
تو آسمان کی آٹھویں لکیر سے عقاب نکلا
اور ۔۔۔پورا جنگل خالی ہو گیا

 

شکار پہ جانے والوں نے ایک جنگل فرض کیا
اور اسکول کی دیواروں سے خشک لہو کے
دھبے اتار کر
ایک رخصت ٹانگ دی
لوگ دیواریں جمع کر تے رہتے ہیں
تاکہ ان پر چھٹیوں سے پُر کیے گئے کیلنڈر
آویزاں کر سکیں

 

ہم نے باسی روٹیوں جیسے آنسو
خیرات کر دیئے ان جھونپڑیوں کو
جنہوں نے گندھک، کوئلے اور پوٹاشیم نائٹریٹ سے بھرے ہوئے
جوتے تخلیق کیے
وقت اب ننگے پاؤں چلنا چاہتا ہے !!

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *