زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈینگی کی روک تھام کے طریقوں اور بچاو کی ویکسین تیار کرنے کے لئے تحقیق کی جارہی ہے۔ تحقیق کے دوران اب تک ڈینگی سے بچاو کی مختلف ویکسینز تیار کرنے کے علاوہ ڈینگی پھیلانے والے مچھروں کی ماحول دوست حیاتیاتی اور قدرتی ذرائع سے روک تھام پر بھی خاطر خوہ کامیابیاں حاصل کی جا چکی ہیں۔
پروفیسر جلال عارف کے مطابق ڈینگی کی روک تھام کی ویکسینوں کے Common molecular basisتیار کر لئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے دوران حیاتیاتی مچھر مار عامل تیار کرنے پر بھی کام جاری ہے جس سے پانی کو زہر آلود کئے بغیر ڈینگی مچھر کے لاروا کو ختم کیا جا سکے گا۔
تحقیق سے وابستہ یونیورسٹی انٹامالوجی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر جلال عارف کے مطابق ڈینگی کی روک تھام کی ویکسینوں کے Common molecular basisتیار کر لئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے دوران حیاتیاتی مچھر مار عامل تیار کرنے پر بھی کام جاری ہے جس سے پانی کو زہر آلود کئے بغیر ڈینگی مچھر کے لاروا کو ختم کیا جا سکے گا۔پروفیسر عارف نے لہسن ،ادرک، لیمن گراس، تمباکو اور تلسی سمیت تیرہ قدرتی نباتات کی مچھربھگانے کی اہلیت اور ڈینگی بخار کے علاج میں معاون پپیتے کے پتوں کی تیز تر نشوونما یقینی بنانے کے لئے جاری تحقیق کو بھی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔
2011 میں ملک میں ڈینگی کی وباء کے بعد یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی ہدایت پر ڈینگی کی روک تھام کے لئے کمیونٹی بیسڈ پروگرام،نگرانی کے لئےقومی سطح پر تجربہ گاہ،تیز تر تشخیصی ٹیسٹ اور ویکسین کی تیاری کے لئے 12 سائنس دانوں پر مشتمل ٹیم کے ذریعہ تحقیق کا آغاز کیا گیا۔ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر سجاد الرحمن کر رہے ہیں۔

Leave a Reply