روٹی کے ٹکڑے کے لئے ایک جنگ
جس تہوار پر خدا آنکھیں مانگ رہا تھا
ہم نے کہا ۔۔۔ہم سے بیٹے نہ مانگ
ہم نے مائیں سنبھال کر رکھیں
اور۔۔۔۔ بیٹے پہاڑوں کو دے دیئے
جب بارود کا دن آتا ہے
لاشیں گنتی میں بدل جاتی ہیں
رزق دینے والوں نے کہا سڑکیں کھاؤ
اور پسینہ پیو
روشنی تمہیں پسند نہیں کرتی
تم تاریکی جتنے مذہبی ہو
تمہارے حلق مین ہولز کی طرح ہر وقت کھلے کیوں رہتے ہیں؟
کتنا مانگو گے؟
پانی دینے والوں نے کہا
ہم نے کشکول ختم کئے ۔۔۔تم ہاتھ ختم کر لو !!
(سالے۔۔۔ بکواس کرتے ہیں )
ہم نے کہا ۔۔۔ہم سے بیٹے نہ مانگ
ہم نے مائیں سنبھال کر رکھیں
اور۔۔۔۔ بیٹے پہاڑوں کو دے دیئے
جب بارود کا دن آتا ہے
لاشیں گنتی میں بدل جاتی ہیں
رزق دینے والوں نے کہا سڑکیں کھاؤ
اور پسینہ پیو
روشنی تمہیں پسند نہیں کرتی
تم تاریکی جتنے مذہبی ہو
تمہارے حلق مین ہولز کی طرح ہر وقت کھلے کیوں رہتے ہیں؟
کتنا مانگو گے؟
پانی دینے والوں نے کہا
ہم نے کشکول ختم کئے ۔۔۔تم ہاتھ ختم کر لو !!
(سالے۔۔۔ بکواس کرتے ہیں )