کراچی ادبی میلے 2014میں جہاں شاعروں اور ادیبوں نے اَدبی روایات، شاعری اور قصہ کہانیوں پر گفتگو کی وہیں پر بہت سے سماجی مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔ میلے میں شریک دانشوروں، ادیبوں اور مشاہیر نے موجودہ سماجی مسائل کا تجزیہ ماضی کی ادبی اور فنی روایات کے تناظر میں کیا۔ لالٹین قارئین کی دلچسپی کے لیے پیش خدمت ہے کراچی ادبی میلے کے دوسرے روز شدت پسندی اور دہشت گردی کےادب پر اثرات بارے جناب آصف فرخی، انتظار حسین اور محترمہ عارفہ سیدہ زہرہ کے مابین جناب آصف فرخی کی بیان کردہ گوتم کہانی "انگلی مالا” کے تناظر میں ہونے والی مکمل گفتگو۔ میزبانی کے فرائض جناب مسعود اشعر نے نبھا ئے۔
Leave a Reply