داڑھی بڑھانے کے گوناگوں فوائد میں سے ایک اہم فائدہ آپ کی سیکیورٹی بھی ہے۔ دن ہویا رات آپ کہیں سے گزریں، پولیس اہلکار آپ کو جگہ جگہ روک کر تسلی کرتے ہیں کہ کہیں کسی ملک دشمن نے آپ جیسے شریف انسان کے جسم پر بم نہ باندھ دیا ہو ۔ ہر ناکے پر مستعد اور چاق و چوبند جوان آپ کی تلاشی لیتے ہوئے آپ کو یاد دلاتے رہتے ہیں کہ کہیں آپ اپنا موبائل، بٹوا،شنا ختی کاغذات اور دیگر قیمتی اشیا گھر پر تو نہیں بھول آئے ۔ مصروف شاہراہوں اور بازاروں میں آپ پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے کہ کہیں آپ جیسا معصوم انسان کوئی جیب کترا یا چور اُچکا ہی نہ ہو ۔ عورتیں آپ کو دیکھ کر دوپٹے اوڑھ لیتی ہیں، بچے راستہ چھوڑ دیتے ہیں اور بعض اوقتا کے آپ کو گلی کے اختتام تک جلد پہنچانے کے لیے آوازے کسنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ یوں آپ کو ہر وقت تحفظ کا احساس رہتا ہے۔ اور ملک پاکستان میں امن و امان کے جیسے حالات ہیں ان میں اس احساس کا ہونا انتہائی غنیمت کی بات ہے۔
یاسر شہباز

Leave a Reply