Laaltain

خُدا اپنا لباس نہیں بدلتا

26 فروری, 2016
Picture of سدرہ سحر عمران

سدرہ سحر عمران

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

خُدا اپنا لبا س نہیں بدلتا
ھن لباس لکم وانتم لباس لھن(البقرة:187)

[/vc_column_text][vc_column_text]

ہماری جگہ کون چلتا ہے
تمہارے دل کی رہداریو ں میں
ہمارے نام کی اجازت سے
کون داخل ہوتا ہے تمہارے کمرے میں
ہماری خوشبو کے دستخط کے ساتھ
کس نے تمہاری رات میلی کی
کون تمہا رے دن دروازے پہ روک لیتا ہے
کون رکھتا ہے انتظار کی میز پر
آنکھوں کے پھول

 

کون دریچے سے سورج اٹھا کر
تمہاری سائیڈ ٹیبل پہ روشن کرتا ہے
کون بجھاتا ہے
تمہارے لباس کی آ گ ۔۔۔۔
کون تصویروں کی ریز گاری سے خریدتا ہے
ایک پھو نکا ہوا ماضی
کون تمہارے سائے سے شام بناتا ہے

 

کون تمہارا نمبر ڈائل کرنے کے بعد
قتل کر دیتا ہے آوازیں
کسے زبانی یاد رہتے ہیں
تمہارے چہرے کے ہجے
کون لکھتا ہے خدا کے خانے میں
تمہارا نام !!

 

کون مٹی کی مورت میں ڈھونڈتا ہے
تمہارا جسم
کون تمہیں بستر میں بھول جاتا ہے

 

کون پڑھتا ہے زندگی کو تمہاری مو جودگی میں
اور کسے لکھنا آ جا تا ہے لفظ “موت ”
تمہارے بغیر !!

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

ہمارے لیے لکھیں۔